Sunday 30 June 2013

Faizan e Ramzan (Blessings of Ramadan)


Faizan e Ramzan (Blessings of Ramadan)
 
Author: Ameer e Ahle Sunnat Hazrat Allama Maulana Ilyas Qadri
Languages: Arabic, English, Bengali, Sindhi and Urdu


Saturday 29 June 2013

روزے کے تین دَرَجے | Ramzan Mubarak

روزے کے تین دَرَجے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! روزہ کی اگرچِہ ظاہِری شرط یِہی ہے کہ روزہ دار قَصداً کھانے پینے اورجِماع سے باز رہے ۔تاہَم روزے کےکچھ باطِنی آداب بھی ہیں جن کا جاننا ضَروری ہے تاکہ حقیقی معنوں میں ہم روزہ کی بَرَکتیں حاصِل کرسکیں۔ چُنانچِہ روزے کے تین دَرَجے ہیں۔
    (۱) عوام کا روزہ (۲)خَواص کا روزہ (۳) اَخَصُّ الْخَواص کا روزہ

(۱) عوام کا روزہ

روزہ کے لُغوی معنٰی ہیں:''رُکنا''لہٰذا شریعت کی اِصطِلاح میں صُبحِ صادِق سے لے کر غُروبِ آفتاب تک قَصداً کھانے پینے اور جِماع سے ''رُکے رہنے''کو روزہ کہتے ہیں اور یہی عوام یعنی عام لوگوں کا روزہ ہے۔

(۲) خواص کا روزہ

کھانے پینے اور جِماع سے رُکے رہنے کے ساتھ ساتھ جِسم کے تمام اَعْضاء کو بُرائیوں سے ''روکنا''خَوَاص یعنی خاص لوگوں کا روزہ ہے۔

(۳) اَخص الخواص کا روزہ

اپنے آپ کو تمام تَراُمُور سے ''روک ''کر صِرف اور صِرف اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف مُتَوَجِّہ ہونا،یہ اَخَصُّ الْخوَاص یعنی خاص الخاص لوگوں کا روزہ ہے۔
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ضَرورت اِس اَمْرکی ہے کہ کھانے پینےوغیرہ سے ''رُکے رہنے ''کے ساتھ ساتھ اپنے تمام تَر اَعضائے بَدَن کو بھی روزے کا پابند بنایا جائے۔

Sirat ul Jinan

Sirat ul Jinan (Tafseer ul Quran)

Jild Awwal

جدید و قدیم تفاسیر اور دیگر علوم اسلامیہ پر مشتمل ذخیرہ کتب کی روشنی میں قرآن مجید کی آیات کے مطالب و معافی اور ان سے حاصل ہونے والے درس و نکات اور دیگر بے شمار چیزوں کا موجودہ زمانے کے تقاضوں کے مطابق انتہائی سہل بیان۔

Tuesday 25 June 2013

Rafiq-ul-Haramain (Urdu)

Complete and proper procedure of Hajj And Umrah. The bestest Guideline for performing HAJJ and UMRAH. A significant and highly inspiring piece of writing which will immensely enhance your knowledge and motivate you to perform virtuous deeds.
رفیق الحرمین

Faizan-e-Yaseen Sharif - Urdu

فیضان یٰسٓ شریف مع دعائے نصف شعبان المعظم