Sunday 25 October 2015

Khana Kaba Ki Fazeelat

فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:
اللہ عَزَّوَجَلَّ حرمِ پاک کی مسجد پر روزانہ دن اور رات ميں 120رحمتيں نازل فرماتا ہے ان ميں سے 60طواف کرنے والوں کے لئے، 40نمازيوں کے لئے اور 20مسجدِ حرام کی زیارت کرنے والوں کے لئے ہوتی ہيں۔
(المعجم الکبیر ، الحدیث۱۱۴۷۵، ج۱۱ ، ص ۱۵۶)




فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:
بے شک کعبہ کی ايک زبان اور دو ہونٹ ہيں اور اس نے شکوہ کرتے ہوئے عرض کی،يا ربّ عَزَّوَجَلَّ! ميری طرف بار بار آنے والے اور ميری زيارت کرنے والے کم ہو گئے ہیں۔ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے وحی فرمائی:ميں خشوع وخضوع اور سجدے کرنے والا انسان پيدا فرمانے والا ہوں جو تمہارا اس طرح مشتاق ہوگا جس طرح کبوتری اپنے انڈوں کی مشتاق ہوتی ہے۔( المعجم الاوسط ، الحدیث:۶۰۶۶، ج۴ ، ص ۳۰۵)



فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:
کعبہ شریف کی طرف ديکھنا بھی عبادت ہے۔
( فر دو س الاخبار للدیلمی ،الحدیث: ۷۱۱۶، ج۲ ، ص۳۷۵)
   

No comments:

Post a Comment