Saturday, 15 July 2017

Phalon Ka Badshah



آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے،آم کو فَقَط کھایا ہی نہیں جاتا بلکہ دودھ کے ساتھ اس کاجوس(Milk Shake)بنا کر نہایت شوق سے پیا بھی جاتا ہے، آم کا نہ صرف گُودا بلکہ اس کا چھلکا اور گٹھلی بھی مفید ہے، باعتبارِذائقہ و لذّت پاکستانی آم دنیا میں مشہورہے۔آم کے چند فوائد ملاحَظہ کیجئے:
٭آم جلد بوڑھا ہونے سے بچاتاہے۔٭ہرقسم کے کینسر اور٭دَمے سےمَحفوظ رکھتاہے۔٭آم کے ریشے آنتوں کی صفائی کرتے اورہضم کانظام درست رکھتے ہیں۔٭آم ہڈیوں کی بیماریوں سے حفاظت کرتاہے۔٭اَمراضِ قلب والوں کے لئے آم ایک بہترین پھل ہے۔٭آم نزلہ، زُکام سے بچاتا ہے۔٭آم جسمانی کمزوری کو دُور، جسم کو فَربہ(موٹا) اور خون پیدا کرتا ہے۔٭آم کا جوس یعنی ملک شیک جگر، دل، دماغ، ہڈیوں اور پٹھوں کو سخت گرمی سے محفوظ رکھتا ہے۔٭کچاآم (یعنی کیری) لُولگنے سے بچانے، مِعدے اور اَنْتْڑیوں کے نظام کو درست کرنے، خون کی بیماریوں کو دور کرنے اور سفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلئےبھی بطورِ دوااستعمال کیا جاتا ہے۔ ٭کچے آم (یعنی کیری) کا اچاربھی بنایا جاتا ہے جو جسم کو فَربہ کرتا ہے۔ ٭آم کے چھلکے کینسر، شوگر، کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہیں۔٭آم کی گٹھلیوں کا  سفوف ہاضمے کو درست کرتا اورمِعدے  کی خرابیاں دُور کرتا ہے۔
نوٹ: کوئی بھی علاج اپنے طبیب سے مشورہ کئے  بغیر نہ کریں ۔

No comments:

Post a Comment