Friday, 21 July 2017

Taziyat o Ayadat



دو فرامینِ مصطفٰے صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم
(1)جو کسی مصیبت زَدہ سے تعزیت کرے گا اس کے لیے مصیبت  ذدہ جتناثواب ہے۔(ترمزی ،ج2،ص338،حدیث:1075)
(2)مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کو گیاتو واپس ہونےتک ہمیشہ جنّت کے پھل چننے میں رہا۔(مسلم،ص1065،حدیث:6551)
پيرسيّدغلام جیلانی شاہ جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی تعزیت
جماعتِ قادِرِيَّہ جيلانيہ کے پيشوا اور جَمعِیَّت مشائخِ اہلِ سنّت پاکستان کے بانی و سرپرست اعلٰی حضرت پيرسيدغلام جیلانی شاہ جيلانی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی7جون2017ءبروزبدھ مطابق11رمضان المبارک 1438ھ جیلانی ہاؤس مَکلی شریف(ضلع ٹھٹھہ  باب الاسلام سندھ) میں انتقال  فرما گئے۔ ان  کی رِحْلَت  پر شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی چینل پرہونے والے براہِ راست (Live) مدنی مذاکرے میں  کچھ یوں  ارشاد فرمایا:
ایک افسوسناک خبر ملی ہے کہ آج مغرب کے آس پاس بابُ الاسلام(سندھ) کے شہر مَکلی ٹھٹھہ شریف میں سید پیر غلام جیلانی شاہ صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔ اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ  اللہ تعالٰی انہیں غریقِ رحمت فرمائے۔میں ان کے شہزادگان حضرت قبلہ سید پیر غلام حَقانی شاہ صاحب جیلانی، حضرت قبلہ پیرغلام رضوانی شاہ صاحب جیلانی،پیر غلام رحمانی شاہ صاحب جیلانی،پیر زین العابدین شاہ جیلانی،ان کے مریدین اور گھر کے تمام افراد سے تعزیت کرتا ہوں۔

Dua e Qunoot



دعائے قُنوت کے بعد سورت پڑھنا کیسا؟
سوال:کیا نمازِ وتر میں دعائے قُنوت کے بعد سورت پڑھنا ضروری ہے؟
جواب:نمازِ وتر میں دعائے قُنوت کے بعد کوئی بھی سورت پڑھنے کی اجازت نہیں ہےاَلْبَتہ بہارِ شریعت میں ہے:دعائے قُنوت کے بعد دُرُود شریف پڑھنا بہتر ہے۔(بہارِ شریعت،ج1ص655)
وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شیطان کو تکبُّر لے ڈوبا
سوال:شیطان نے اللہ تعالٰی کے حکم فرمانے پر حضرت سَیِّدُنا آدم علٰی نَبِیِّنَا وعلیہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلام کو سجدہ کیوں نہیں کیا؟ اس کی وجہ اِرشاد فرما دیجئے۔
جواب: اللہ عَزَّوَجَلَّ قراٰنِ پاک میں اِرشاد فرماتا ہے:
 (وَاِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَؕ-اَبٰى وَ اسْتَكْبَرَﱪوَكَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ(۳۴))(پ 1، البقرۃ: 34) ترجمۂ کنز الایمان:”اور یاد کرو  جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو! تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے، منکر ہوا اور غرور کیا اور کافر ہوگیا۔“ شیطان نے غرور و تکبُّر کی وجہ سے حضرتِ سَیِّدُنا آدم علٰی نَبِیِّنَا وعلیہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلام کو سجدہ نہیں کیا اور کہا: (اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُؕ-خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ(۷۶))(پ23،صٓ: 76) ترجمۂ کنز الایمان:”میں اس سے بہتر ہوں تُو نے مجھے آگ سے بنایا اور اسے مٹی سے پیدا کیا۔“ جب شیطان نے ربّ تعالیٰ کا حکم نہ مانا، تکبُّر کیا اور اپنے آپ کو حضرت سَیِّدُنا آدم علٰی نَبِیِّنَا وعلیہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلام سے بہتر بتایا تو اللہ تعالٰی نے ناراض ہو کر اس سے اِرشاد فرمایا: (فَاخْرُ جْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۚۖ(۷۷)وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ(۷۸)) (پ 23، H:77-78) ترجمۂ کنز الایمان:”تو جنّت سے نکل جا کہ تو راندھا (لعنت کیا) گیا اور بے شک تجھ پر میری لعنت ہے قیامت تک۔“ تَو یوں شیطان کو تکبُّر لے ڈوبا، اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں غرور و تکبُّر اور شیطان کے مکر و فریب سے بچائے۔