Friday, 21 July 2017

Dua e Qunoot



دعائے قُنوت کے بعد سورت پڑھنا کیسا؟
سوال:کیا نمازِ وتر میں دعائے قُنوت کے بعد سورت پڑھنا ضروری ہے؟
جواب:نمازِ وتر میں دعائے قُنوت کے بعد کوئی بھی سورت پڑھنے کی اجازت نہیں ہےاَلْبَتہ بہارِ شریعت میں ہے:دعائے قُنوت کے بعد دُرُود شریف پڑھنا بہتر ہے۔(بہارِ شریعت،ج1ص655)
وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شیطان کو تکبُّر لے ڈوبا
سوال:شیطان نے اللہ تعالٰی کے حکم فرمانے پر حضرت سَیِّدُنا آدم علٰی نَبِیِّنَا وعلیہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلام کو سجدہ کیوں نہیں کیا؟ اس کی وجہ اِرشاد فرما دیجئے۔
جواب: اللہ عَزَّوَجَلَّ قراٰنِ پاک میں اِرشاد فرماتا ہے:
 (وَاِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَؕ-اَبٰى وَ اسْتَكْبَرَﱪوَكَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ(۳۴))(پ 1، البقرۃ: 34) ترجمۂ کنز الایمان:”اور یاد کرو  جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو! تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے، منکر ہوا اور غرور کیا اور کافر ہوگیا۔“ شیطان نے غرور و تکبُّر کی وجہ سے حضرتِ سَیِّدُنا آدم علٰی نَبِیِّنَا وعلیہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلام کو سجدہ نہیں کیا اور کہا: (اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُؕ-خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ(۷۶))(پ23،صٓ: 76) ترجمۂ کنز الایمان:”میں اس سے بہتر ہوں تُو نے مجھے آگ سے بنایا اور اسے مٹی سے پیدا کیا۔“ جب شیطان نے ربّ تعالیٰ کا حکم نہ مانا، تکبُّر کیا اور اپنے آپ کو حضرت سَیِّدُنا آدم علٰی نَبِیِّنَا وعلیہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلام سے بہتر بتایا تو اللہ تعالٰی نے ناراض ہو کر اس سے اِرشاد فرمایا: (فَاخْرُ جْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۚۖ(۷۷)وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ(۷۸)) (پ 23، H:77-78) ترجمۂ کنز الایمان:”تو جنّت سے نکل جا کہ تو راندھا (لعنت کیا) گیا اور بے شک تجھ پر میری لعنت ہے قیامت تک۔“ تَو یوں شیطان کو تکبُّر لے ڈوبا، اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں غرور و تکبُّر اور شیطان کے مکر و فریب سے بچائے۔

1 comment:

  1. Salam your post is very nice and Donate to islam and give sadqah Jariyah for Build a Masjid in this world and build your palace in Jannah.

    ReplyDelete